نارووال میں بھی یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
نارووال(حاجی غلام عباس سے )ملک بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ضلع نارووال کی تمام تحصیلوں میں ریلیاں اور پروگرامز منعقد کیے گئے،اس سلسلے میں مرکزی ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال سے نکالی گئی۔جسمیں ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلیکسز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ آج سے 27 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں جوہری طاقت بن کر ابھرا، جس نے وطن ِعزیز کے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا اور خطے میں طاقت کے توازن کو ہمیشہ کیلئے برقرار کردیا۔پاکستان کا جوہری پروگرام درحقیقت جنوبی اشیاء میں مستقل امن کا ضامن ثابت ہوا ہے۔اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پاکستان کے جوہری سائنسدانوں اور اس وقت کی قیادت کے کردار کو سراہا گیااورانکیلئےدعائیں بھی کیں۔اس حوالے سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف پروگرامز بھی منعقد کئے گئے جن میں نونہالان وطن کو پاکستان کے جوہری پروگرام اور ایٹمی قوت بننے کے سفر اور اسکی اہمیت اور ایٹم بم بنانے والے محسنوں بارے تفصیل سے بتایا گیا۔