کرائمز

ٹیکسلا موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی/ ٹیکسلا (کرائمز پوائنٹ )تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں 03 موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران 01ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 01ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا،ہلاک ملزم کی شناخت تاج عرف شینا کے نام سے ہوئی،ہلاک ملزم ڈکیتی اور دیگر جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے ٹیکسلا پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button