لائسنسدار عرفان نصیر کی قیادت میں ماتمی جلوس برآمد ، سیکورٹی سخت اقدامات
شکرگڑھ(خالدسیف انجم سے)زیر اہتمام انجمن ماتمی کور یوم عاشورہ کا جلوس برآمد ہوا لائسنسدار عرفان نصیر نے جلوس کی قیادت کی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک کچہری میں پہنچ کر ہر سال کی طرح روایتی طور پر قیام پذیر ہوا جہاں ماتمی سنگتوں نے پرسہ داری زنجیر زنی اور قمعہ زنی کا پرسہ پیش کیا بعداز فاقہ کشی تبرک و نیاز کا سالانہ اہتمام مومنین کی خدمت میں پیش کیا لنگر کے بعد مجلس عزاء برپاء کی گئی جسمیں پاکستان کے نامور علماء اہل سنت اور اہل تشیع اکابرین علماء کرام نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام بیان کیا بعداز نماز مغربین جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے کربلاء حسینی پہنچا جہاں پر مجلس شام غریباں برپاء کی گئی مجلس عزاء کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوا ڈی سی نارووال ڈی پی او ملک نوید سٹی پولیس رضاکاران قانون نافذ کرنے والے ادارے ریسکیو 1122 ڈاکٹر محکمہ ہیلتھ بلدیہ واپڈاو دیگر دوران محرم الحرام ڈیوٹی انجام دینے والوں کا مرکزی انجمن ماتمی کور شکرگڑھ کے تمام عہدیداران و اراکین اور لائسنسدار عرفان نصیر راجپوت نے شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا