جامن توڑنے پر 10 سالہ شعبان پر بہیمانہ تشدد ، بچہ جانبر نہ ہو سکا
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد کے نواحی علاقے یونین کونسل راجہ رام کے علاقے بستی سویا میں 10 سالہ بچے شعبان کا باغ سے جامن توڑنا جرم بن گیا بااثر زمیندار نے جامن توڑنے پر 10 سالہ شعبان پر بہیمانہ تشدد کرکے موت کی گھاٹ اتار ڈالا بچے کے اہلخانہ کا وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب آر پی او سی پی او ملتان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجہ رام کے با اثر زمیندار میا ذاکر شاہ نے 10 سالہ شعبان کو باغ میں سے جامن توڑنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر موت کی گھاٹ اتار ڈالا تھانہ راجہ رام پولیس نے 10 سالہ شعبان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا 10 سالہ شعبان کے اہلخانہ نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب آر پی او سی پی او ملتان سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے