عشرہ محرم الحرام بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
بہاولپور /ڈیرہ نواب صاحب (محمد اکبر خان سے) مخدوم زادہ سید حسین حیدر محسن بخاری نے بتایا کہ ہم عشرہ محرم الحرام کے دوران انتظامات پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان ایس ڈی پی او احمدپورشرقیہ فرخ جاوید ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد لطیف خان جھروڑ ریسکیو 1122 سیکیورٹی برانچ سپیشل برانچ سیکیورٹی ایجنسیز چیف آفیسر اوچشریف اور ایس ڈی او واپڈا اور ان کی ٹیم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ الیکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا کے انتہائی شکر گزار ہیں اس کے علاوہ بے مثال تعاون اور رواداری کی فضا قائم کرنے پر سیاسی مذہبی قیادت اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام امن کمیٹی ممبران انجمن تاجران اوچشریف اور تمام شہریوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے عشرہ محرم الحرام میں امن و امان اور رواداری کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کیا.