بہاولپور : محمد حنیف گجر اسلحہ ڈیلرلینڈ مافیا جعلی کچی آبادی کیس،فراڈ ثابت
بہاولپور ( غلام رسول خان ) محمد حنیف گجر اسلحہ ڈیلرلینڈ مافیا جعلی کچی آبادی کیس، کمشنر نادر چٹھہ 22جولائی کولاہورہائی کورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور کے حکم مورخہ22مئی 2024کی روشنی میں جعلی کچی آبادی اضافی حبیب کالونی ریلوے روڈ بہاولپور کے جعلی و فرضی باشندگان کی اپیلوں کی سماعت کرینگے ہوشرباء فراڈ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ محمد حنیف اسلحہ ڈیلر اور اس کے سہولت کاروں کا فراڈ ثابت ہوچکا ہے اندرون شہر ریلوے روڈ بہاولپور میں واقع اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی کو ”دیہاتی علاقہ کی جناح آبادی“ ظاہر کرکے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے سروے لسٹ اور ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز پنجاب لاہور کی منظوری کے بغیر ہی ساز باز کے نتیجے میں سابق تحصیلدار جاوید سلیم سے اپنی اہلیہ اور قریبی عزیزوں دوست احباب کو فرضی رہائشی ظاہر کرکے انتقال نمبر3درج و منظور کروالیا 17کس جعلی باشندگان کے ناموں سے پنجاب بنک میں 200/300سو روپے فی کس ”جناح آبادی“ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے حکومت نے دیہی علاقوں میں رہنے والے بے گھر افراد کی رہائش کیلئے جناح آبادیز میں فی خاندان 7مرلے پلاٹ دینے کیلئے باضابطہ طور پر جناح آبادی ایکٹ 1986منظور کیا ہوشرباء فراڈ سے قبل محمد حنیف گجر کے بڑے بھائی نے قیمتی جائیداد سرکار ہتھیانے کیلئے ریونیو افسران اور پٹواری وغیرہ کی ملی بھگت سے ریکارڈ محکمہ مال جمعبندی موضع ذخیرہ سمہ سٹہ تحصیل سٹی بہاولپور میں خود کو مستاجر درج کروایا ہوا تھا مگر جانچ پڑتال کرنے پر ریکارڈ میں ایسا کوئی آڈر موجود نہیں تھا سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور چوہدری محمد سرور گجر نے جعلی کچی آبادی اضافی حبیب کالونی ریلوے روڈ بہاولپور کے 17 کس جعلی باشندگان کے نام پر درج ابتدائی انتقال نمبر 3 اور اس کے تابع درج و منظور ہونیوالے تمام انتقالات مورخہ 8مئی 2024کو نظر ثانی میں لاتے ہہوئے خارج کردیئے تھے اور کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں عمل درآمد بھی کروادیا تھا کہ اسی دوران محمد حنیف گجر کے ملازم غلام یاسین گجر نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن 3587/24 دائر کی جسکی سماعت چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور کی جانب سے دائر نگرانی C.R NO.786/23 اور رٹ پٹیشن نمبر1101/24 کیساتھ ہوئی عدالت عالیہ نے اپنے حکم مورخہ 22مئی 2024میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کے حکم 8مئی 2024کو 15یوم کیلئے معطل کرتے ہوئے انکے حکم کیخلاف کمشنر بہاولپور کو اپیل کرنے کی مہلت دی واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے اپنے فیصلوں میں قرار دیا ہے کہ جعل سازی دھوکہ دہی فراڈ کی بنیاد پر درج و منظور کروائے گئے انتقالات اور عدالتی ڈگروں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اگر انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور لینڈ مافیا سے سرکاری کمرشل رقبہ واگزار کروانے میں کسی بھی وجہ سے ناکام رہتی ہے تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کے فیصلے سے حکومت پنجاب کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا خرم حنیف فرخ حنیف دیگر پلازہ بلڈرز کے ذریعہ جائنٹ ایڈونچر کے طور پر جعلی کچی آبادی والی سرکار اراضی پر پلازہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں لینڈ مافیا نے اپنے اور دیگر ساتھی پلازہ بلڈرز کے ناموں سے پلازہ کا نقشہ منظور کروانے کیلئے نقشہ برانچ حال میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور کے متعلقہ افسران وغیرہ سے ساز باز کی اور متنازعہ اراضی کا نقشہ جمع کروایا اور فیس ادا کی لیکن سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور سید عقیل نجم ہاشمی کو اس فراڈ بارے آگاہ کیا تو انہوں نے درخواست نقشہ پلازہ خارج کردی بعد ازاں سابق کمشنر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بھی جعلی کچی آبادی میں پلازہ بنانے کی اجازت نہیں دی اور اپیلیں خارج کردی تھیں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور میاں اظہر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کو درخواست نقشہ کے ہمراہ شامل فردملکیت کی ویری فکیشن کیلئے لیٹرلکھا چنانچہ چیف آفیسر کے لیٹر کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور نے لینڈ مافیا کے نام ابتدائی انتقال نمبر 3 اور مابعد انتقالات بارے سماعت کی فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے محمد حنیف کے بیٹوں محمد فرخ حنیف اور محمد فرخ حنیف اور سابق نائب تحصیلدار سٹی ملک صادق محمد کے بھائی محمد اکبر ولد غلام رسول ذات آرائیں کی جانب سے انکے وکلاء صاحبان نے دلائل دیئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور چوہدری محمد سرور گجر نے ریونیو آفیسران عملہ فیلڈ این ٹو او برانچ سے رپورٹس اور ریکارڈ کی روشنی میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور سے رائے طلب کی تو یہ بات ثابت ہوگئی کہ لینڈ مافیا نے انتقال نمبر 3 موضع ذخیرہ سمہ سٹہ تحصیل سٹی بہاولپور جعل سازی سے منظور کروانے کیلئے شہر کی پرائم لوکیشن والی سرکار اراضی تعدادی 15 کنال 1 مرلہ کو دیہاتی جناح آبادی ظاہر کرکے جعلی و فرضی17 باشندگان کے نام پر نائب تحصیلدار سے غیر قانونی طور پر منظور کروایا حالانکہ نائب تحصیلدار کو ڈائریکٹ کسی بھی کچی آبادی کے مکینوں کے نام انتقال منظور کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے جعل سازی سے منظور کروائے گئے انتقال نمبر 3 میں کٹنگ کی گئیں اور کٹنگ پر ریونیو آفیسر کے دستخط نہیں بلکہ اس وقت کے پٹواری نے کٹنگ کرکے اپنا نام انتقال نمبر 3 میں درج کرلیا موقع پر کوئی کچی آبادی نہیں بلکہ شہر کی پرائم لوکیشن پر دوکانات تعمیر شدہ ہیں اربوں روپے مالیت کی 15 کنال 1 مرلہ کمرشل اراضی ہتھیانے کیلئے ابتدائی طور پر محمد حنیف اسلحہ ڈیلر کے بڑے بھائی غلام فرید ولد رکن الدین نے جمعبندی کے خانہ کاشت میں فراڈ اور بد دیانتی سے 10 سالہ مستاجر درج کروایا ہوا تھا جو کہ ساری جعلی و فرضی کاروائی تھی متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپور کی جانب کبھی بھی غلام فرید کو 10 سالہ مستاجر مقرر نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو مزارعہ مقرر کیا گیا جب محمد حنیف اسلحہ ڈیلر کا بھائی غلام فرید کا فراڈ ناکام ہوگیا تو پھر محمد حنیف نے جعلی کچی آبادی اضافی حبیب کالونی ریلوے روڈ بہاولپور کے نام سے اپنی اہلیہ اور دیگر قریبی رشتے داروں کو رہائشی ظاہر کرکے سابق نائب تحصیلدار سٹی بہاولپور سے فراڈ کی دوسری واردات کی کامیابی کیلئے خلاف قانون اور بغیر سروے رپورٹ جناح آبادی اور ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپور کی منظوری کے بغیر انتقال نمبر 3 درج و منظور کروایا اور اسی فراڈ انتقال کی بنیاد پر عدالتوں کو دھوکہ دیکر اپنے حق میں فیصلے کروائے گئے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کے تاریخی فیصلہ مورخہ 8 مئی 2024 میں درج حالات و واقعات اور ریونیو ریکارڈ کو لینڈ مافیا نے عدالتوں سے پوشیدہ رکھا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور نے کرپشن کے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر لینڈ مافیا کے نام پہلا انتقال نمبر 3 اور مابعد انتقالات موضع ذخیرہ سمہ سٹہ سٹی بہاولپور 8 مئی کو خارج کردیئے مگر تاحال مقامی انتظامیہ نے 3 ارب روپے مالیت کا سرکاری کمرشل رقبہ واگزار نہیں کروایا اداروں میں موجود لینڈ مافیا کے سہولت کاروں کی بھرپور کوشش ہے کہ لینڈ مافیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کے تاریخی آڈر کو عدالتی چارہ جوئی کرکے منسوخ کرواکر بدستور سرکاری کمرشل اراضی پر قبضہ برقرار رکھ سکیں تادم تحریر حنیف اسلحہ ڈیلر جو کہ بڑے زمیندار بھی ہیں اور اس سہولت کاروں کا بدستور قبضہ موجود ہے غلام رسول خان چیئرمین نیشنل پریس کلب بہاولپور نے کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولپور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ لینڈ مافیا کی ناجائز تعمیرات کا فوری نوٹس لیں اور 3 ارب روپے مالیت کی سرکاری کمرشل اراضی واگزار کروائیں کمشنر بہاولپور 22جولائی کو لینڈ مافیا کی اپیلوں کی سماعت کرینگے۔