لاہور :جرائم میں کمی کے دعوے ٹھس ، 449 وارداتیں رپورٹ
لاہور(ارسلان تیموری )شہر میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 449وارداتیں رپورٹ ، پولیس زرائع کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں چور شہر کے مختلف علاقوں میں 14گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ، راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 24افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز اور 1موٹرسائیکل چھین کر لے گئے جھپٹا مار کاروائیوں میں ڈاکو شہریوں 33سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران شہر سے 49موٹرسائیکلیں ، 3دیگر وہیکل چوری ہو گئیں اور مختلف تھانون میں متفرق چوری کی325 ورداتیں رپورٹ ہوئیں اس کے علاوہ لاہور پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ کے36منشیات کے23مقدمات درج کیے گئے ، اورآپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کاروائیوں میں 97اشتہاری اور 59عدالتی مفرور گرفتار کیے