کرائمز
شوہر نے گھریلو جھگڑے پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا
لاہور( آئی این پی)مناواں کے قریب الرحیم گارڈن میں شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی اہلیہ پچاس سالہ عزیزہ بی بی پرحملہ کیاجو موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم ظہور کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے مقتولہ کے بیٹے بدر ظہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔