لاہور :40 افسران و جوانوں کے شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے گئے
لاہور(ارسلان تیموری )خود احتسابی، محکمانہ سزاء و جزاءکے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر سے کانسٹیبل کے تک کے افسران و جوان اردل روم میں پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے40 افسران و جوانوں کے شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔محمد فیصل کامران نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3اہلکاروں کو نوکر ی سے برخاست کر دیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔اردل روم کامقصد خود احتسابی،محکمانہ سزا وجزا کا عمل برقرار رکھنا ہے۔فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگر کاموں کیلئے 74 افسران و جوان پیش ہوئے۔محمد فیصل کامران نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ہفتہ وار اردل روم کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اردل روم میں جوانوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔