کرائمز
راوی روڈ پولیس کا چھاپہ ، گٹکا تیار کرنے والے ملزمان گرفتار
لاہور(ارسلان تیموری )راوی روڈ پولیس نے گٹکا تیار کرنے والے کارخانہ پر چھاپہ مار کر دو ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزمان شاہ نواز اور احمد رضا کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے گٹکے سے بھرے 14 ڈرم ،گٹکا تیار کرنے والا گرینڈر خالی ٹب اور 10 ڈرمیاں برآمدکر لیں پولیس کو کہنا ہے کہ ملزمان پابندی کے باوجودگٹکا تیار کر کے شہر بھر گٹکے کی ترسیل کرتے اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو پناہ دیتے تھے