ناجائز تعلقات کا شبہ ، سگا بھائی مکمل فرائی ، بھابھی ہاف فرائی کر ڈالی
چوک سرورشہید(مرزا شہزاد بیگ ) ناجائز تعلقات کا شبہ، غیر ت کے نام پر سگے بھائی نے ایک ٹانگ سے معذور بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل اور بیوی کو شدید زخمی کردیا، تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 اور پولیس کے مطابق چک نمبر573/TDA کے رہائشی53 سالہ ملازم حسین کو شک تھا کہ اسکی بیوی مسماۃ ارم شہزادی کے اسکے معذور بڑے بھائی محمد اقبال کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ جس پر گزشتہ روز ملازم حسین نے غیر ت کے نام پر اپنے سگے بھائی ایک ٹانگ سے معذور بھائی محمد اقبال اور بیوی ارم شہزادی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ اور دونوں پر کلہاڑی کے پے درپے وار کئے جس کے نتیجہ میں 42سالہ ایک ٹانگ سے معذورمحمد اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ40سالہ ارم شہزادی شدید زخمی ہوگئی۔ جسے تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان بھجوادیا گیاجہاں اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی چوک سرورشہیدنے مقدمہ نمبر354/24 بجرم302 ت پ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔قاتل موقع سے فرار ہونے کامیاب ہوگیا