کرائمز

مردان :سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 11 افراد گرفتار

مردان(فلک شیر)ضلعی پولیس کا کاٹلنگ سرکل کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن,ایک مجرم اشتہاری سمیت 10مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، اسلحہ بھی برآمد,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کےاحکامات پر ضلعی پولیس نے ایس پی رورل ڈویژن محمد نواب خان کی نگرانی میں کاٹلنگ سرکل کے مختلف علاقوں کٹی گڑھی، زانکوبابا، کرکوڑبابا، پیشا غونڈو میں سماج و ملک دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کی,سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی رستم سرکل عاشق حسین، ڈی ایس پی کاٹلنگ گلشید خان، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل، ڈی ایس بی، لیڈیز پولیس سمیت مقامی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،دوران آپریشن مجرمان اشتہاریوں اور ملک دشمن عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی جبکہ سرکل ایس ایچ اوز کی قیادت میں داخلی و خارجی راستوں پر پولیس ناکہ بندیاں بھی قائم کی گئی تھی،
سرچ آپریشن کےدوران پولیس نے ایک مجرم اشتہاری سمیت 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ویریفیکیشن کیلئے متعلقہ تھانوں کو منتقل کیاگیا، جبکہ 01کلاشنکوف اور 02پستول معہ کارتوس بھی برآمد کرلیاگیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button