"سعودی میڈیا کی پیشرو ڈاکٹر سمیرہ عزیز پر متاثر کن سوانحی فلم”پیش کر دی گئی
جدہ سعودی عرب/ جدہ ( کاشف مہر )”سعودی میڈیا کی پیشرو ڈاکٹر سمیرہ عزیز پر متاثر کن سوانحی فلم”پیش کر دی گئی معروف بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر شاد علی نے اپنی آنے والی بائیوگرافیکل فلم کے بارے میں ایک بڑا اعلان کیا ہے، جو سعودی عرب کی شہریت یافتہ مشہور سعودی میڈیاکی شخصیت ڈاکٹر سمیرہ عزیز کی متاثر کن زندگی کو پردے پر پیش کرے گی ۔ یہ فلم ڈاکٹر سمیرہ عزیز کی زندگی کا جائزہ پیش کرے گی،جو ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے رکاوٹیں عبورکر کے سعودی میڈیا انڈسٹری میں اس وقت نئے معیار قائم کئے،جدہ میں حالیہ مقیم ڈاکٹرسمیرہ عزیزسعودی عرب کے شہر الخبر میں پیدا ہوئیں ، اور انہیں 2016ء میں مڈل ایسٹ کی بہترین ثقافتی شخصیت کا ’گریٹ وومن ایوارڈ‘ بھی دیا جا چکا ہے ۔ ان کے خاندان کی جڑیں 1947ء سے قبل انڈیا کے شہر لکھنوَ،بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ، پاکستان کے شہر کراچی،سعودی عرب کے شہر الخبر اور امریکہ کے شہر ہوسٹن تک پھیلی ہوئی ہیں ۔،نیز کئی’ اسٹنگ آپریشنز‘ میں فعال انداز میں بہادری سے حصہ لیا ۔ حوصلہ شکنی اور عدم توجہ کے باوجود وہ رجحان ساز اور پیشرو بنیں ، ڈائیریکٹر شاد علی کئی فلموں جیسے کہ ساتھیا، بنٹی اور ببلی، جھوم برابر جھوم، اوکے جانو، سورما وغیرہ ، نیز بطور اسسٹنٹ ڈائیرکٹر کئی فلموں مثلاً دل سے، گرو، راون اور راوانان وغیرہ کے حوالے سے پہچان رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی اس بائیو فلم کے پروجیکٹ کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے ڈاکٹرسمیرہ عزیز کی حقیقی زندگی کی فوٹیج کی فلمبندی شروع کر دی ہے ، مثلاً انہیں جب ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی تو ہم نے ان حقیقی لمحات کو ریکارڈ کر لیا ۔ اسی طرح ہم نے ان کی آپ بیتی کے وڈیو سیشن بھی ریکارڈ کر لئے ہیں ۔ یہ فلم پروجیکٹ حقیقی تصویر پیش کرتے ہوئے، ، پروڈیوسر’ انکور نگم‘ کا کہنا ہے کہ یہ بایو پک معمول کی فلموں جیسی ہر گز نہیں ہے کہ جس میں کسی عورت نے ظلم و حراساں ہونے کے بعد ہتھیار اٹھا کر انتقام لیا ہو ۔ یہ فلم دراصل ڈاکٹر سمیرہ عزیز کی اعلیٰ ظرفی سے بسر ہونے والی زندگی کی جانب توجہ مرکوز کرتی ہے ،جس میں وہ اپنے قدامت پسند معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کا بخوبی حصہ بنیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سوانحی فلم سنسنی خیز، ایکشن سے بھرپور اور ایک متاثر کن حقیقی کہانی پر مبنی ہے،ڈاکٹر سمیرہ عزیز کا کہنا ہے کہ ’’شادعلی اور انکور نگم نے مجھے یہ مشورہ دیا کہ مجھے عالمی معاشرے کی بہتری کےلئے اپنی زندگی کی کہانی ضرور شئیر کرنی چاہئے میرا خیال ہے ، ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر سمیت ہماری ٹیم کو یہ یقین ہے کہ میرا سفر مشکلات عبور کرنے کےلئے محنت و ثابت قدمی کی مثال پیش کرتاہے،