کرائمز

ملتان :منصور قمر کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد

شجاع آباد(ظہرتاج قریشی)شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرول میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے پنجاب ہائی وے پٹرول میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی تفصیلات کے مطابق۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبد الکریم کے حکم پر پی ایچ پی میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے نئےمرحلے کا عمل مکمل کیا گیا۔ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید کی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور قمر کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔پروموشن بورڈ نے 18 اے ایس آئیز کوسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی اورافسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کیگی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چودھری، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم، ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین ، ایس پی ہیڈکوارٹرز پی ایچ پی منصور قمر سمیت ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اور بچوں کی شرکت۔ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کیلیے کل 18 کیسز کو زیر غور لایا گیا اور 18 کو ہی اے ایس آئیز سےسب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔نئے مرحلے میں ٹوٹل18 میں سے ملتان ریجن کے 3 سپ انسپکٹرشامل ہیں(جاوید اقبال عاربی,حافظ عبدلقیوم اور آصف علیم)۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبد الکریم اور ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ترقی پانےوالے افسران کو مبارکباد دی اور آئندہ دل جمعی اور دیانت داری کے ساتھ محکمانہ فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی مذید پی ایچ پی میں مختکف رینکس پر میرٹ کے مطابق آئندہ ایک ماہ میں مرحلہ وار 1000 سے زائد اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی جائیگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button