علاقائی خبریں

اے آئی او یو نے طلبہ کی آسانی کے لیے ایپ متعارف کروا دی

آلہ آباد / ٹھینگ موڑ ( ساجد شریف ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال کی طرف سے طلباء کے لیے اہم اطلاع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام طلباء گوگل پلے سٹور سے AIOU app انسٹال کر کے ہر قسم کی مفصل معلومات باآسانی لے سکتے ہیں۔ طلبہ اپنے ٹیوٹرز، رزلٹ، بکس کی معلومات ،داخلہ کنفرمیشن اور دیگر معلومات لینے کے لیے گوگل پلیس سٹور سے AIOU App انسٹال کر کے ہر قسم کی معلومات لے سکتے ہیں.علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طالبہ کی سہولت کے لیے یہ ایپ لانچ کی ہے ۔ لہذا تمام طالب علم گوگل پلے سٹور سے یہ ایپ ضرور انسٹال کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سمسٹر خزاں 2024 ء میٹرک اور ایف اے کے داخلہ جات شروع ہو چکے ہیں۔ جس کی آخری تاریخ پانچ ستمبر 2024 ہے۔ میٹرک اور ایف اے میں داخلہ کے خواہش مند خواتین و حضرات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے آن لائن پراسپیکٹس حاصل کر کے داخلہ بھیج سکتے ہیں ۔اگر آن لائن داخلہ بھیجنے میں کسی دشواری کا سامنا ہو تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دفتر گلبرگ کالونی قصور سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر قصور محمد جاوید اقبال نے بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی جا چکی ہے طلباء علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا AIOU کی ایپ گوگل پلے سٹور سے انسٹال کر کے چیک کر سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button