لاہور : 28 گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچے ورثا کے حوالے کر دئیے گئے
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کاركردگی کی تفصیل جاری، 28 گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچے ورثاء کے حوالے، لاہور ڈویژن نمایاں رہی ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن ہاۓ نے ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے 15 جولائی سے 21 جولائی تک مسافروں کی خدمت اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہوئے 28 گھر سے بھاگے اور گمشدہ جن میں بچے، بچیاں اور لڑکیاں شامل ہیں کو سلامتی سے انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ 51 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 4 لاکھ 24 ہزار روپے بنتی ہے کو بحفاظت اور ایمانداری کے ساتھ انکے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح 322 مسافروں جن میں ضعیف اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار کارروائی میں لاہور ڈویژن فلاحی کارکردگی کے حساب سے نمایاں رہی جس نے گھر سے بھاگے 12 بچوں اور بچیوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ لاہور ڈویژن نے 19 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جس کی مالیت تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے واپس کیا۔ اسکے علاوہ 87 مسافروں کو وہیل چیئر اور فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔
اسی تناظر میں پشاور ڈویژن نے 3، ملتان نے 5 کراچی ڈویژن نے 8 بچوں اور لڑکیوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔ مزید گمشدہ سامان کی واپسی اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈویژن نے 62، راولپنڈی نے 101، ملتان 20، سکھر 25، کراچی 44 اور کوئٹہ نے 15 مسافروں کی معاونت کی۔