کرائمز

لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پولیس دستہ کی سانحہ ارفع کریم ٹاور کے مقام پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے 07 شہداء کی قبور پر حاضری،24 جولائی 2017 کو سانحہ ارفع کریم ٹاورکے مقام پرخودکش حملے میں سب انسپکٹر ریاض احمد۔کانسٹیبلز معظم علی۔عمیر غنی۔عابد علی۔علی رضا۔غلام مرتضیٰ۔ساجد علی نے جام شہادت نوش کیا ،شہید سب انسپکٹر ریاض احمد تھانہ کاہنہ سے ارفع کریم ٹاور کے مقام پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے،شہید کانسٹیبلز معظم علی۔عمیر غنی۔عابد علی۔علی رضا۔غلام مرتضی۔ساجد علی اینٹی رائٹ یونٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ سے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے،لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہداء کی قبور پر حاضری و سلامی پیش کی،ایس پی اینٹی رائٹ فورس شاہد احمد چدھڑ نے پولیس دستہ کے ہمراہ 02 شہید بھائیوں کی قبور پر حاضری و سلامی پیش کی،شہید کانسٹیبلز علی رضا۔غلام مرتضی دونوں بھائیوں سمیت تمام شہداء نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے خاطر جام شہادت نوش کیا ،لاہور پولیس کے دستوں نے شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک تھے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں،پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے،محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے،شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button