کرائمز

کراچی :ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

کراچی / ملیر (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) کی زیر صدارت ایس ایس پی ملیر آفس میں کرائم میٹنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس پی ملیر، ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، ایس ایس پی ملیر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سختی سے کاروائی کریں گے، اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی اور گٹکا ماوا کے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھیں گے، کرائم والے ہاٹ سپاٹ جگہوں پر خصوصی نفری تعینات کریں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف تیز کاروائیاں کرنے کی ہدایت دی،ایس ایس پی ملیر نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شہر میں کرائم کے خاتمے, اور امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اہم احکامات جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button