کرائمز

شجاع آباد سٹی فیڈر میں لوڈشڈنگ کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) شجاع آباد سٹی فیڈر میں لوڈشڈنگ کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا 50 سے 52 سینٹی گریڈ کی گرمی میں بچے بوڑھے جوان بلبلا اٹھے سٹی فیڈر کے باسیوں کا وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب چیف میپکو سے معصومانہ سوال کہ کیا ہم پاکستانی نہیں تفصیلات کے مطابق شجاع آباد تنظیم تحفظ حقوق شہریان کے صدر عمران عطاری تاج محمد قریشی اکرم غوری سلیمان ریحان ملک ساجد ودیگر نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا شجاع آباد کے کسی بھی فیڈر پر لوڈشیڈنگ نہیں ہے جبکہ تاحال سٹی فیڈر کی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیا جا سکا گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہر بھر میں کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ہسپتال منتقل ہو گئے قابل غور بات یہ ہے یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک سٹی فیڈر پر لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی جبکہ گیارہ محرم الحرام کے لمبی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہو گیا جو کہ سٹی فیڈر کے باسیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے سٹی فیڈر کے باسیوں نے واپڈا کے حکام بالا سے سٹی فیڈر پر لوڈشیڈنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button