کرائمز

ٹنڈوجام کپاس کی فصل سے نوجوان کی لاش برآمد، کہرام مچ گیا

ٹنڈوجام(محمدشریف)ٹنڈوجام کپاس کی فصل سے نوجوان کی لاش برآمد، لاش کی شناخت گائوں سوبھو مگسی کے رہائشی کے طور پر ہوئی، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے نزدیکی گاؤں سائیںداد کلیری کے قریب سے ملنے والے نوجوان کی لاش کی شناخت چندر عرف چندو کولہی ولد پنجو رام کے نام سے ہوئی ہے ایسی اطلاع ملنے ورثاء ٹنڈوجام تھانے پر پہنچ کر متوفی نوجوان کی شناخت کی اور پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی، اس حوالے سے فوتی شخص کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا بھائی کل گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا مگر صبح اطلاع ملتے ہی ہم پولیس سٹیشن پہنچے اور لاش کی شناخت کی ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھائی کے جسم پر زخم کے کوئی نشانات نظر نہیں آرہے ہیں، ممکن ہے کوئی زہریلی چیز کھانے سے موت واقع ہوئی ہو مزید پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات معلوم ہو سکے گی ٹنڈوجام پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ کہ مقتول شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button