کرائمز
مردان : بدنام زمانہ منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت گرفتار
مردان(فلک شیر)تھانہ سٹی پولیس کا ایس ایچ او عبدالسلام خان کی قیادت میں منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری,منشیات فروش گرفتار، 02کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر سٹی پولیس کا منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او عبدالسلام خان کی قیادت میں دوران گشت منشیات کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم طاہرخان سکنہ حاجی کورونہ بغدادہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم سے دوران تلاشی 2139گرام چرس برآمد ہوکر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا