کرائمز

ڈی جی خان :چوٹی پولیس مقابلہ ، خطرناک ڈاکو ہاف فرائی ، گرفتار

ڈیرہ غازی خان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام /فہیم فرید تالپور سے) تھانہ چوٹی میں پولیس مقابلہ، ڈکیتی و چوری کے درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ایس ایچ او چوٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ کچھ اشخاص کچی کینال نزد بانس فارم پر واردات کی نیت سے موجود ہیں اطلاع ملتے ہی ریڈنگ پارٹی تشکیل دیتے ہوئے جونہی پولیس بانس فارم پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس تھانہ چوٹی نے حفاظتی آڑ لیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ملزم موٹر سائیکل سمیت زخمی حالت میں موجود تھا۔پولیس نے فورا ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت شان عرف شانوں ولد منظور حسین قوم شیخ سکنہ روہیلاں والی ضلع مظفر گڑھ کے نام سے ہوئی ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم پر اقدام قتل، ڈکیتی و چوری جیسے دو درجن سنگین مقدمات درج ہیں ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ چوٹی پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ڈی پی او سید علی کی طرف سے بہادری سے مقابلہ کرنے والی ٹیم SDPO کوٹ چھٹہ، ایس ایچ او چوٹی معہ دیگر نفری کو شاباش دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button