چنیوٹ :بزرگ شہری اغوا ، بہیمانہ تشدد ، برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار
چنیوٹ /لالیاں (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام /شیر محمد لالی سے) نواحی گاؤں ٹھٹھہ وریو میں بزرگ شہری کو اغوا کر کے برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بزرگ شہری کی درخواست پر ایس ایچ او آفتاب افضل رجوکہ نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ وریو میں محمد ظفر ولد اللہ یار جو کہ رات کو اپنے مال مویشی کے پاس سویا ہوا تھا۔حسنین نامی ملزم نے اپنے چھ کس نا معلوم ملزمان کے ہمراہ بزرگ شہری محمد ظفر کو چارپائی سے اٹھا لیا اور زبر دستی قریبی کماد کی فصل میں لیجا کر اس کے کپڑے اتار کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اور ساتھ ہی اسکی داہڑی کے بال بھی اکھاڑے گئے۔ بزرگ شہری کی چیخ وپکار سن کر قریبی ڈیرہ جات کے لوگ آواز کی طرف دوڑ کر نکلے اور للکارہ کہ ہم پہنچ گئے ہیں۔ جن کو دیکھ کر ملزمان بزرگ شہری کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر اس کے کپڑے و دیگر چیزیں لیکر رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔۔بزرگ شہری کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ لالیاں آفتاب افضل رجوکہ نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کی ٹیمیں ملزمان کو تلاش کر رہی ہیں۔تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔مضروب شہری نے میڈیا کی وساطت سے ڈی پی او چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔