کرائمز

ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے کئی سال سے زیر التواء تمام کیسز نمٹا دیے

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)اجلاس میں 160 زیر التواء کیسز پیش کیے گئے جن میں 91 کیسز کو مکمل کوائف کی بنیاد پر باقاعدہ منظوری دے دی گئی جبکہ 79 کیسز کو نامکمل کوائف یا خلاف ورزیوں کے باعث مسترد کر دیا گیا کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کئی برسوں سے زیر التواء یہ کیسز شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بنے ہوئے تھے، تاہم شفاف اور دباؤ سے پاک کارروائی کے ذریعے انہیں نمٹا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور تمام فیصلے میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست تک تمام زیر التواء کیسز پر سماعت اور فیصلے مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب کمیٹی میں کوئی بھی کیس زیر التواء نہیں رہا کمشنر عامر کریم خاں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس اب ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہوں گے تاکہ نئے کیسز پر بروقت فیصلے ہو سکیں اور شہریوں کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور شفاف فیصلوں سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ماحولیاتی امور کی بہتر نگرانی ممکن بنائی جا سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button