سیالکوٹ : پولیس مقابلہ ، دو کانسٹیبل زخمی ، ڈاکو ہلاک
سیالکوٹ ( محمد اکبر وٹو)تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے واردات کرنے والے مسلح ڈاکؤوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ سے پولیس ملازم شدید ذخمی اور جوابی کارروائی سے ایک ڈاکؤ ہلاک.*
اطلاعات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر اصغر خان معہ نفری تھانہ سٹی ڈسکہ ریڈ کرنے جا رہے تھے اور ڈسکہ روڈ نزد پکی کوٹلی ایک پیٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے رکے تو اسی دوران روڈ کی دوسری سائیڈ سے دو شہریوں (سنی ولد محمد شفیق اور محمد اویس ولد محمد شفیق نے سامنے پولیس کی گاڑی کو دیکھا) اور بھاگتے ہوئے پاس آئے اور بتلایا کہ روڈ کی دوسری سائیڈ پر 2 ڈاکؤوں نے ہم سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔
جس پر پولیس پارٹی نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے شہریوں کے ہمراہ لوٹنے والے ڈاکؤوں کا پیچھا کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے جانب فلٹر پلانٹ والہ گلہ، پکی کوٹلی فرار ہونا شروع کر دیا، نامعلوم ڈاکؤ کی فائرنگ سے دو فائر کانسٹیبل سلیمان علی کو بائیں بازو اور کندھے پر لگے، جبکہ ایک ڈکیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ زخمی کانسٹیبل سلیمان علی کو برائے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال اطلاع ملنے پر فوری طور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جس پر جناب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی کانسٹیبل سلیمان علی کو پیغام میں کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور آپ کو سلام پیش کرتے ہیں کہ آپ نے شہریوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بہادری سے ڈاکؤوں کا مقابلہ کیا، جناب آئی جی صاحب نے شاباش دی اور دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپکو جلد صحت یابی عطاء فرمائے، اور مزید کہا کہ اس وقوعہ کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو مطلع کیا گیا جنہوں نے بھی آپ کی بہادری کو سراہا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
غازی کانسٹیبل سلیمان علی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور جناب آئی جی پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت و دست شفقت ہمارے سر پر رہا تو اسی طرح ہم مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے رہینگے اور انکو کیفر کردار تک پہنچاتے رہینگے۔
موقع سے فرار ہونے والے نامعلوم ملزم کی تلاش و گرفتاری کیلیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔