کرائمز

انتظامیہ کے تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری

گڑھا موڑ (کرائم رپورٹر )ورلڈ بنک کی گرانٹ سے ٹھیکیداروں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری تفصیلات کے مطابق وہاڑی شہر کے مختلف علاقوں میں زیرِ تعمیر سڑکوں پر ترقیاتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے عوام کی سہولت اور بہتر مواصلات کے لئے اس اہم منصوبے کا آغاز چار ماہ قبل کیا گیا تھا مقامی انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی مشترکہ کاوشوں سے سڑکوں کی تعمیر کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی یہ منصوبے اپنی تکمیل کو پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار مقامی سیاسی رہنماؤں سابق کونسلرز شاہد نیاز بھٹو،وقاص خان،چوہدری محمد سعید،حکیم محمد سعید اور دیگر شہریوں نے بھی کیا انہوں نے مذید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران وقتی طور پر گرد و غبار اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ضرور ہے لیکن شہریوں نے اس ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے رمضان المبارک کے دوران بھی کام جاری رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ متعلقہ حکام عوامی سہولت کو ترجیح دے رہے ہیں سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات میں بعض حلقوں کی طرف سے منفی خبریں شائع کی گئیں جن میں حقیقت کو یک طرفہ انداز میں پیش کیا گیا درحقیقت ٹھیکیدار اور ورکرز دن رات محنت سے سڑک کی تعمیر میں مصروف ہیں تاکہ علاقے کے مکینوں کو جلد از جلد بہترین راستے فراہم کیئے جا سکیں
مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کا ساتھ دیں تاکہ ترقیاتی کام بلا رکاوٹ مکمل ہو سکیں اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مقامی لوگوں کو سہولت ملے گی بلکہ علاقے میں سفری سہولیات کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button