کرائمز

ٹانک: شہید قیوم چیک پوسٹ کو بھاری نفری کے ساتھ بحال کر دیا

ٹانک (جواد خان)شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے لیے ڈی پی او عبدالسلام خالد خان کا اہم اقدام ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک پولیس آفیسر عبدالسلام خان نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے حدود تھانہ سٹی میں ایمرجنسی بنیادوں پر شہید قیوم چیک پوسٹ کو بھاری نفری کے ساتھ بحال کر دیا۔ شہر میں مشکوک افراد اور جرائم پیش افراد کے خلاف جگہ جگہ سرچ اینڈ سٹرک آپریشن جاری کر دیے گئے۔ڈی پی او صاحب کا کہنا ہے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں غیر رجسٹرڈ کرائے کے گھروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لای جائے گی عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے انشاءاللہ ہم امن لانے میں کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے ڈی پی او عبدالسلام خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button