کرائمز

انتظامیہ کی ملی بھگت ، احمد پور شرقیہ اتائیوں کے حوالے ، نوٹس کی اپیل

احمد پور شرقیہ (شفیق عطاری ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ابوبکر نے موضع پپلی راجن میں اپنا کلینک بنایا ہوا ہے الشفاء کلینک اینڈ مٹیرنٹی ہوم پپلی راجن کے نام سے جہاں پر بائر واضح طور پر لکھا ہوا ہے ایم بی بی ایس کیو ایم سی ۔ار ایم پی جنرل فزیشن اینڈ سرجن ڈاکٹر محمد ابوبکر اور دوسرے ڈاکٹر سید مجاہد شاہ بخاری ہومیو ڈاکٹر کا نام لکھا ہوا ہے پپلی راجن میں یہ اپنا ہسپتال چلا رہے ہیں سول ہسپتال احمد پور شرقیہ میں بھی یہ بطور میڈیکل افیسر تعینات رہ چکے ہیں اب ان کے پاس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کا چارج ہے اس کے باوجود بھی یہ اپنا پرائیویٹ ہسپتال پپلی راجن میں چلا رہے ہیں جہاں پر ہسپتال کے باہر بورڈ پر ان کا نام اور ہسپتال کا نام لکھا ہوا ہے اور مریضوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہاں پر جا کر اپنا چیک اپ کرائیں اور دوائی لیں جبکہ موصوف خود وہاں پر کبھی کبھی جاتے ہیں لیکن انہوں نے اپنا نام وہاں پر لکھا ہوا ہے اس ان سے پہلے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے بھی جانا اور ہسپتال کو چیک کرنا تک گوارا نہیں کیا ہسپتال میں سہولیات نام کی کوئی چیز نہ ہے سادہ لوح دیہاتی لوگوں اور عورتوں کو بے وقوف بنانے کے لیے وہاں پر ہسپتال بنایا ہوا ہے اور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں پر اپنا ہسپتال بنایا ہوا ہے عطائیوں کے پاس چکر لگاتے ہیں اور پھر ان کو کہتے ہیں کہ میرے پاس دفتر ائیں نہیں تو میں اپ کا کلینک سیل کر دوں گا احمد پور شرقیہ میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عطائیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے عطائیوں نے جگہ جگہ موت گھر کھولے ہوئے ہیں کوئی پوچھنا پوچھنے والا نہیں ہے لوگوں ملک وحید کھوکھر مہر محمد شاکر محمد طیب محمد الطاف لودھرا غلام محمد لاشاری محمد شفیق عطاری وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر بہاولپور سے اصلاح احوال اور قصوروار افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button