کرائمز

ڈیرہ غازیخاں جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا ، وارداتیں عروج پر

ڈیرہ غازی خان (فہیم فرید تالپور سے)ڈیرہ غازی خان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا شہری جمع پونجی سے محرم پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام گزشتہ رات ڈیرہ غازی خان 47 بلاک میں نادر فرید چوہان ریٹائر آرو واپڈا کے گھر چوری کی واردات ہوئی چور گھر میں داخل ہو کر سونا اور نقدی لے اڑے پولیس تاحال ملزمان کو ٹریس کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے چوروں نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے شہری نادر فرید ریٹائر آرو واپڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے اپیل کرتا ہوں شہریوں پر رحم کریں میرے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے چوروں کو ٹریس کیا جائے اور ہمارا چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button