کرائمز

شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے سہولیات کا فقدان

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے سہولیات کا فقدان حاجی منصور خان چاکرانی خضر حیات خاکوانی دلشاد احمد خان خالد محمود چیئرمین کا وفاقی وزیر ریلوے ڈی ایس ریلوے ملتان سے اصلا واحوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد حاجی منصور خان چاکرانی خضر حیات خاکوانی دلشاد احمد خان خالد محمود چیئرمین ودیگر نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شجاع آباد ریلوے اسٹیشن کے دونوں پلیٹ فارموں پر آنے جانے والے مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی کے کولر نہ ہونے کی وجہ سے مسافر حضرات پانی کی پیاس بجھانےکے لیے ترس گئے انہوں نے مزید کہا کہ آگ برساتی 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں دونوں پلیٹ فارموں پر آنے جانے والے مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی کے کولر نا ہونا ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے ریلوے اسٹیشن پر ٹھنڈے پانی کا کولر موجود نہیں ہے جبکہ دونوں تحصیلوں کے اکلوتے ریلوے اسٹیشن محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کی آمدنی دے رہا ہے المیہ یہ ہے کہ دو تحصیلوں کے اکلوتے ریلوے اسٹیشن کے دونوں پلیٹ فارموں پر ٹھنڈے پانی کے کولر تک موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والے مسافر پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب گاڑی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہے تو مسافر خالی بوتلیں لے کر ٹھنڈے پانی کی تلاش میں پلیٹ فارموں پر در بدر پھرتے نطر آتے ہیں لیکن پانی کہیں نہیں ملتا اور مسافر واپس گاڑی میں سوار ہوجاتے ہیں ہم وفاقی وزیر ریلوے ڈی ایس ریلوے ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا شجاع آباد ریلوے اسٹیشن کے دونوں پلیٹ فارموں پر فوری طور پر الیکٹریکل واٹر کولر لگوائے جائیں تاکہ آنے جانے والے مسافروں کو ٹھنڈا پانی پینے کے لیے مل سکے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button