کرائمز

حجرہ شاہ مقیم ،اجتماعی خود سوزی کا چوتھا فرد بھی دم توڑ گیا

حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) سرکی محلہ میں اجتماعی خود سوزی کے دل دہلا دینے والے واقعے کے دوران جھلسنے والے چاروں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ محمد عمر، اس کی اہلیہ عاصمہ بی بی، دس سالہ بیٹا عبداللہ اور آٹھ سالہ بیٹا ابراہیم شامل ہیں۔ وقوعہ کے بعد پہلے روز محمد عمر دم توڑ گیا جبکہ بعد ازاں اس کی اہلیہ اور بیٹا ابراہیم لاہور ہسپتال میں چل بسے۔ دوسرا بیٹا عبداللہ بھی جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق محمد عمر نے کچھ روز قبل گھریلو ناچاکی پر مشتعل ہو کر پورے خاندان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اس سلسلے میں اقدام قتل کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کیا گیا تھا تاہم پولیس کے مطابق متوفی محمد عمر کا سوشل میڈیا پر وائرل نوٹس اجتماعی خود سوزی کی تصدیق کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان اب ساقط بنا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button