حنا پرویز بٹ کا ریپ کیس کے سلسلہ میں حافظ آباد کا دورہ
حافظ آباد (حافظ نعیم قیصر) سی ایم پنجاب کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا سکھیکی منڈی میں ہونے والے ریپ کے سلسلہ میں حافظ آباد کا دورہ تفصیلات کے مطابق میڈیم سی ایم پنجاب کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب نے تھانہ سکھیکی منڈی میں ہونے والے ریپ کے وقوعہ کے سلسلہ میں حافظ آباد کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ،ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں ،اےڈی سی جی حافظ آباد اور انچارج دارالامان حافظ آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے وقوعہ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اور ملزمان کی ٹریسنگ کے متعلق تمام کوششوں کا بریف بھی دیا۔چیئرپرسن حناپرویز بٹ نے انچارج دارلامان نبیلہ بشیر کو ہدایت کی کہ متاثرہ عورت کو تمام لیگل اسسٹنٹ مہیا کی جائے اور متاثرہ عورت کی سیکالوجی ٹریٹمنٹ بھی مہیا کی جائے تاکہ متاثرہ عورت اس وقوعہ کے صدمہ سے نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔چیئر پرسن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ عورت سے ملاقات کی اور تمام مالی اور قانونی معاونت کا یقین دلایا ۔