عارف والا :پولیس مقابلہ کا ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
عارف والا (حاجی عمیر حسن )عارف والا پولیس مقابلے کا اشتہاری ملزم کو انٹر پول کے زریعے دوبئی سے گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا ملزم پر قتل اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے متعدد مقدمات درج ہیں تھانہ سٹی کے علاقے منڈی موڑ میں سال 2021 میں ہونے والے پولیس مقابلے کا اشتہاری ملزم ثمر عباس عرف ثمری کو انٹر پول کے زریعے دوبئی سے گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا۔ اشتہاری ملزم ثمری سال 2021 میں ہونے والے پولیس مقابلے میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اسکے ملزم بیرون ملک دوبئی چلا گیا تھا ملزم ثمر اور اسکے ساتھیوں نے تھانہ رنگشاہ کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردت کرکے فرار ہورہے تھے سٹی پولیس سے کمہاراں چوک میں سامنا ہوگیا تھا ملزم ثمری چک 13 کے بی کا رہائشی ہے