کرائمز

جھنگ:رانگ پارکنگ ٹریفک خلل کی اصل جڑ ہے آپریشن لازم ہے

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ ٹریفک خلل کی بڑی وجہ ہیں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کیلئے زمہ داران کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک افسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ٹریفک افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک طارق پرویز اور ضلع بھر سے ٹریفک افسران شریک ہوئے.ٹریفک افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کا پہیہ چلتا نظر آنا چاہیے. تجاوزات اور رانگ پارکنگ ٹریفک خلل کی بڑی وجہ ہیں، مختص کردہ ایریاز سے باہر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ، روڈ بلاک کرنے والی گاڑیوں اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے، شہریوں کو ٹریفک قوانین کے احترام کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ ٹریفک افسران رویے میں شائستہ رہیں، اساتذہ ، بزرگ افراد ، طلباء کو خصوصی طور پر عزت دی جائے۔ ٹریفک لائنسنس کے حصول کیلئے آنے والی خواتین کو ترجیحاً ڈیل کیا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کی روانی آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ حادثات کا باعث بننے والی وجوہات کا سدباب کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے۔ ٹریفک افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ، کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button