کمالیہ سابق میونسپل آفیسر محمد زوہیر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ سابق میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کمیٹی کمالیہ محمد زوہیر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے یادگاری شیلڈ سے نوازا… اس موقع پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز خان ،میونسپل آفیسر فنانس حافظ مسعود جیلانی اور سب انجینئر احسان یوسف بھی ہمراہ موجود تھے محمد زوہیر نے میونسل کمیٹی کمالیہ میں بطور چیف آفیسر اور میونسپل آفیسر ریگولیشن خدمات سر انجام دیں اور ان کے پاس چیف آفیسر پیرمحل کا اضافی چارج بھی رہا کچھ عرصہ قبل سیکرٹری بلدیات نے ان کا تبادلہ کمالیہ سے میونسپل کمیٹی بھیرہ میں بطور چیف آفیسر کردیا تھا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہنا تھا کہ کمالیہ میں دوران تعیناتی میرٹ پر کام کیا اور عوام الناس کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے. ان کا مزید کہنا تھا کہ کمالیہ کے لوگوں کی جانب سے بے حد پیار ملا اور افسران و ملازمین کی سپورٹ حاصل رہی جس کے باعث کمالیہ میں گزرے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے