اوکاڑہ ایمبولینس کو حادثہ میں ایک اہلکار جاں بحق دوسرا شدید زخمی
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )ریسکیو اوکاڑہ ایمبولینس کو حادثہ میں ایک اہلکار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ۔ سیکڑٹری ایمرجنسی پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر ۔ریجنل ایمرجنسی افیسر ارشاد الحق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجنیئر احتشام کا اظہار افسوس۔ریسکیو زرائع کے مطابق ریسکیو اہلکار ایک سیریس مریض کو اوکاڑہ سے ساہیوال ہسپتال منتقل کرنے کے پعد واپس اوکاڑہ ا رہے تھے ۔ کہ قادر اباد کے قریب ایک ٹرالر نمبری EA-2695 سے اچانک ایکسیڈنٹ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن حبیب الرحمن جاں بحق ہو گیا اور ڈرائیور محمد اظہر شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کی خبر سنتے ہی سیکرٹری ایمرجنسی پنجاب ڈاکٹر نصیر احمد نے کہا کہ محکمہ ریسکیو شہید کی فیملی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ریجنل ایمرجنسی افیسر کو شہید اہلکار کی تدفین کرنے اور اسکی فیملی سے فوری ملاقات کرنے اور زخمی ریسکیو ڈرائیور کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے ھدایات دیں۔ریسکیو فیملی مشکل کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔#