علاقائی خبریں
چار اقسام کے خطرناک سانپ بھی پاکستانی علاقوں میں آ گئے
لاہور (آئی این پی) بھارت سے آنے والے سیلابی پانی میں چار اقسام کے خطرناک سانپ بھی پاکستانی علاقوں میں آ گئے ۔ ماہرین کے مطابق بھارت کے ہماچل سے ماددھو پور اورفیروز پور سے آنے والے سیلابی پانی میں چار اقسام کے خطرناک سانپ بہہ کر پاکستان آ نے کی اطلاعات ہیں ۔ ان سانپوں میںسب سے خطرناک ناجا کوبرا اور سنگچور ہیں جو رات کے اوقات میں انسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔