کرائمز

عدالتی بیلف کا چھاپہ،بیڑیوں میں جکڑے مبحوس دو نوجوان برآمد

حافظ آباد(مدثر یوسف جٹ)پنڈی بھٹیاں پولیس چوکی کوٹ نکہ پر عدالتی بیلف کا چھاپہ غیر قانونی طور پر مبحوس دو نوجوانوں برآمدگی۔چوکی انچارج کوٹ نکہ تھانہ صدر پولیس نے دو نوجوانوں کو لوہے کی بیڑیوں میں جکڑ کر چارپائیوں سے باندھ رکھا تھا غیرانسانی غیرقانونی سلوک سے پولیس کا امیج تباہ ہو رہا ہے نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہمارے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا رہا ۔ہمارے بچے پر آج تک کوئی بھی ایف آئی نہیں ہےعدالتی بیلف کے زریعے بچوں کو بیڑیوں سے آزادی ملی، ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج کوٹ نکہ کی انکوائری لگا دی، پولیس کے غیر قانونی اقدام کی بابت لواحقین تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس خلاف احتجاج کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ضلع بھر میں چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتیں عروج پر ہے اور پولیس اس جیسے غیرقانونی اقدام میں ملوث ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button