کرائمز
کامونکی :وارداتیں عروج پر ، شہری لٹتے رہے ، علاقہ میں خوف و ہراس
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل وغیر ہ لوٹ لئے،بتایا گیا ہے کہ غلہ منڈی کے ضیافت کو اڈے والا قبرستان کے قریب روک کر دومسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واہنڈو کا ابوسفیان اور کزن ثقلین موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جارہے تھے کہ شہتے ویراں کے قریب دو مسلح ڈاکو ان سے مجموعی طور پر بیس ہزارروپے اور تین موبائل فون چھین کرفرارہو گئے،محلہ حیدری کا تاجر شیخ حاجی عبدالمنان چاند دکانوں سے رقم کی وصول کرکے واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش ڈاکو اس سے پانچ لاکھ اسی ہزارروپے چھین کر فرارہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔