شانگلہ، کرم کوئلہ کان میں حادثہ، 5مزدور جاں بحق
شانگلہ (ائی این پی) کرم کے کوئلہ کان میں حادثہ،شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے، ڈیڈباڈیزکی ریکوری کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ گزشتہ روز ضلع کرم میں واقع یاستہ طورہ واڑی کی ایک کوئلہ کان میں مزدورکام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی اور اس میں چھ مزدور پھنس گئے،مزدوروں میں سے پانچ کا تعلق ضلع شانگلہ کے تحصیل پورن سے ہیں جبکہ ایک کا ضلع سوات سے ہے۔شانگلہ کے جاں بحق افرادمیں تاج اللہ ولد سلطانے سکنہ اشارکوٹ پورن،زیور الرحمن و لد عبداللہ سکنہ اشاڑکوٹ پورن،شوکت ولد طوطا سکنہ اشارکوٹ پورن،ناز اللہ ولد اعتبار گل سکنہ لنڈی پورن،جان محمد ولد گل صدبر سکنہ اشارکوٹ پورن شامل ہیں،جا ں بحق افراد میں زیور الرحمن و لد عبداللہ سکنہ اشاڑکوٹ پورن کی نعش کو ملبے سے نکال لیاگیا جبکہ دیگر مزدووں کی ریکوری کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کیمطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہیں،تاہم کان کی گہرائی اور پانی بھرجانے کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،حکام کی جانب سے ابھی تک مزدوروں کی حالت کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔