حافظ آباد میں ملاوٹ مافیا کی شامت،2لاکھ50ہزار کے جرمانے عاٸد
جلال پور بھٹیاں(فیصل شبیر)بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائی، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لاٸی گٸیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گوجرانوالہ روڈ پر واقع معروف ریسٹورنٹس اور سویٹس یونٹس پر چھاپے مارتے ہوٸے 2لاکھ 50ہزار کے جرمانے عاٸد کردیا جبکہ بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائی، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف کردی گٸیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لاٸی گٸیں، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پروسیسنگ سیکشن میں بدبودار ماحول، کھلی نالیاں اور فروخت کے لیے تیار مٹھائی میں مکھیوں کی بھر پائی گئی، زنگ آلود فریز کی خستہ حالت، بال بھی موجود پائے گئے، معروف ریسٹورنٹ میں تیار کھانے بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے۔ عاصم جاوید نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تمام فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے، جعل سازی کرنے والے باز رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ کرنےوالوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223پر دیں۔