شکر گڑھ : واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری
شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)شدید گرمی اور حبس دوسری طرف واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری گرمی ، حبس بڑھنے سے بجلی کی طلب اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔صبح دوپہر اور شام کے اوقات کار میں 6 سے 8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ نے گرمی کے ستائے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے سرکل نارووال کے علاقہ تحصیل شکرگڑھ اور مضافات میں سسٹم پر لوڈ بڑھنے اور بوسیدہ اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر پٹاخوں کی طرح پھٹنے لگے ۔اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات بڑھنے اور تکنیکی خرابیوں کی بھرمار سے روزانہ چار سے پانچ ٹرانسفارمر جل رہے ہیں ،گیپکو واپڈا عملہ معمولی جیمپر کے خراب ہونے پر بھی چار سے پانچ گھنٹے کے بعد بجلی درستگی کرتا ھے ۔شکرگڑھ شہر دیہاتی اور سرحدی علاقوں میں تکنیکی خرابیاں اور شکایات کئی گھنٹوں بعد دور کی جاتی ہیں دوسری جانب اوور لوڈنگ سے چھمال روڈ اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی قیمتی اشیاء جل گئی ہے۔دوسری جانب ایکسین واپڈا کا کہناہے شہر بھر میں بجلی بندش کی شکایت کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے ۔