حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام پر بجلی بم گرانے بند کرے ڈاکٹر امین محسن
چوک سرور شہید(مرزا شہزاد بیگ )چوک سرور شہید جب تک آئی بی پیز سے کئے گئے معاہدے کینسل نہیں کئے جاتے عوام بجلی کے اضافی بل ادا کرتے پر مجبور رہیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام پر بجلی بم گرانے بند کرے ڈاکٹر امین محسن تفصیل کے مطابق سوچ ویلفئر سوسائیٹی پاکستان کے چئر مین ڈاکٹر امین محسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت آئی بی پیز سے کئے گئے غریب کش معاہدے ختم نہیں کرتی اس وقت تک پاکستانی عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا نہیں ہو سکتیں ان کا کہا تھا کہ آج ملک بھر میں 40 فیصد لوگ سولر پر شفٹ ہو چکے ہیں ملک میں بجلی کی طلب کم ہوتی جا رہی ہے لیکن حکومت گھٹیا معاہدوں کی وجہ سے بغیر بجلی استمال کئے اربوں روپے آئی بی پیز کو ادا کرنے کے لیے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے ڈاکٹر امین محسن کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت کی ہے لیکن یہ معاہدے آج بھی یوں کے توں موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے فوری طور پر تمام محکموں کے افسران اور وزیروں مشیروں کی مفت ںجلی یونٹ بند کرے اور غریب عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے تا کہ پاکستانی عوام کا اداروں پر بھروسہ قائم ہو سکے