تحریک لبیک کی کلمہ چوک تا پریس کلب تک تاجدار ختم نبوت ریلی
چوک سرور شہید(مرزا شہزاد بیگ )چوک سرور شہید تحریک لبیک کی کلمہ چوک تا پریس کلب تک تاجدار ختم نبوت ریلی قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں سپریم کورٹ مبارک ثانی فیصلہ واپس لے کلیم اللہ مدنی کا شرکاء سے خطاب ٹفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحریک لبیک چوک سرور شہید کی طرف سے مرکزی کلمہ چوک تا پریس کلب تاجدار ختم نبوت ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارد اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت ضلعی امیر تحریک لبیک کوٹ ادو کلیم اللہ مدنی نے کی پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اور آئے روز سازش کے زریعے اسلام اور پاکستان کو نقصاں پہنچارہے ہیں ضلعی امیر کلیم اللہ مدنی نے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ مبارک ثانی حالیہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ریلی میں تحریک لبیک کے کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ریلی پر امن طور پر منتشر ہو گئی