پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس
جھنگ (میاں محمد ایوب نول سے )پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت میڈم نیلم ناصر مگھیانہ صدر سوسائٹی منعقد ہوا ہے جس میں بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ گل زیب خان تھے اجلاس میں سینئر نائب صدر مہر محمد آ صف مگھیانہ سیال،سیکرٹری جنرل سید ممتاز حسین،جوائنٹ سیکرٹری پیر محمد یوسف رضا نقشبندی،سیکرٹری انفارمیشن مہر محمد ریاض نول، مہر غلام قاسم مگھیانہ سیال ،ملک ضیاءالرحمن،علی حسن ملک، مہر سکندر ساہمل، جواد حسین مگھیانہ و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ایجنڈے کے مطابق سوسائٹی کی طرف سے حسب روایات بسلسلہ 14 اگست ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اسیران جونائل اور خواتین کیلئے گفٹ و دیگر پروگرام کے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ممبران کی حاضری اور ماہانہ فیس کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور سوسائٹی میں اچھے اور ڈونرز ممبران کو بھی لانے کی منظوری دی گئی اس موقع پر صدر سوسائٹی میڈم نیلم ناصر مگھیانہ نے کہا کہ سوسائٹی جیل انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے سے بڑھ کر اسیران جیل خواتین اور جونائل کی فلاح و بہبود پر کام کررہی ہے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔مہمان خصوصی گل زیب خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی بہت اچھا کام کررہی ہے ان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔مہر محمد آ صف سیال نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اسیران جیل خواتین اور جونائل کو رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ان کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلز کے زریعے ہنر مند بنانے کا بھی ارادہ ہے ہم اسیران جیل کو مختلف تہوار کی خوشیوں میں شامل کیے ہوئے ہیں