کرائمز
سیالکوٹ :سرکل ڈسکہ میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری لٹتے رہے
ڈسکہ(عشرت انصاری)سرکل ڈسکہ میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا شہری لٹنے لگے عثمان علی عسکری بینک نزد سول ہسپتال سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ سرکلر روڈ پر تھوڑی دور بعد ہی 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس سے نقدی42ہزار رو پے چھین لیئے،موضع سیخواں میں 2نامعلوم ملزمان نے فیاض احمد سے نقدی10ہزار رو پے،دو عدد موبائل فونز مالیتی 15ہزار چھین لیئے۔تھانہ صدر کے علاقہ جیسروالہ کی ثوبیہ شبیر بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کو ملنے گئی اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کی عقبی دیوار توڑکرگھر سے ٹیبلٹ،موبائل فون،کمبل و دیگر سامن چوری کر کے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے،