مبارک ثانی فیصلہ نا مناسب اور ناقابل قبول ہے :ملک ناصر
فیروزوٹواں (میاں ایوب فیروز ) سپریم کورٹ کا حالیہ مبارک ثانی (قادیانی) کیس کے فیصلہ پر چٸیرمین سیون سٹار پریس کلب فیروزوٹواں ملک ناصر محمود وٹو نے اپنے شدید ردِ عمل اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایسا فیصلہ انتہاٸی نامناسب اور ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ نے احتجاج کی کال دے کر دشمنان اسلام کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ نبی پاک کے غلام زندہ ہیں اسلام کے محافظ زندہ ہیں پاکستان مرزائیوں ( قادیانیوں) کو سپورٹ کرنے کے لئے نہیں بنا، یہ پاکستان حضور خاتمِ النبیین ﷺ کی ختم نبوت ﷺ پر پہرہ دینے کے لئے بنا ہے، اظہارِ عہدِ وفا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، حضور خاتمِ النبیین ﷺ کے غلام تیار ہیں، کسی کو بھی ہمارے ریڈ زون, 298b, 298c اور 295c کو کراس کرنے کی اجازت نہیں دینگے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے 28 جولائی بروز اتوار دوپہر 2 بجے حضور ﷺ کے غلام کو آواز دی ہیں تمام مسلمان اپنے کام کاج چھوڑ کر پریس کلبز پہنچیں اور عالم کفر کو پیغام دیں کہ پاکستان میں بسنے والا ہر مسلمان یہی کہہ رہا ہے، ہم مر تو سکتے ہیں بھوکے تو رہ سکتے ہیں لیکن دین سے غداری نہیں کرسکتے،