پتوکی :لمبے جاگیر روڈ پر پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو ہلاک
پتوکی (عباس انصاری)گزشتہ روزتھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ میں لمبے جاگیر روڈ پر پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو ہلاک، ایگل سکواڈ کے چار اہلکار زخمی ہلاک ڈاکو کی شناخت نوید عرف نیدی سکنہ محلہ میانکے موڑ پھولنگر کے نام سے ہوئی ہلاک ڈاکو تھانہ سٹی پھولنگر میں راہزنی کے 11 مقدمات جںکہ منشیات کے 01 مقدمے میں ملوث تھا۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے شہری نزاکت علی کی طرف سے 15 کی اطلاع پر لمبے جاگیر پر ناکہ بندی کی02 موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو ایک نے خنجر نکال کر کے تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا دوسرے ملزم نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس سے اسکا اپنا ساتھی بھی مارا گیاواقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں ہمراہ ڈی ایس پی پتوکی پھولنگر پہنچے زخمی چاروں اہلکاروں کی عیادت کی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں شاباش دی.