کرائمز
سندر:پسک سندر 2 میں بجلی کےہائی /لو وولٹیج کے مسئلہ پر صنعتکار پھٹ پڑے
لاہور / سندر (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب سمال انڈسٹری سندر 2میں بجلی کی ہائی اور لو وولٹیج کی وجہ سے کروڑوں روپے کی مشینوں کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ بارہا ایل ایس کو شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔ اعلیٰ افسران سے گزارش ہے کہ وہ نوٹس لے کر مسئلہ فوری حل کریں۔یہ مسئلہ صنعتی پیداوار کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے اور کاروباری افراد کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے اعلیٰ حکام کی فوری توجہ اور اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مقامی صنعتی یونٹس کو محفوظ اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔