کرائمز

قصور : نورپور ناکہ بندی ،بدبو دار گوشت برآمد ، ملزم گرفتار

قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (باقر رسول انور) کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری,قصور محکمہ فوڈاتھارٹی کی کاروائی مردار مضرصحت گوشت کی ایک اور کھیپ پکڑی گئی۔فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کاروائی کھڈیاں سے قصور مضرصحت گوشت سپلائی ناکام بنادی گئی تھانہ صدر کی حدود چوکی پٹرولنگ پوسٹ نورپور ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر سپلائی ہونے والابدبو شدہ گوشت پکڑلیا مکروہ دھندا کرنے والے ملزمان کی شناخت رضوان شوکت سکنہ کھڈیاں کے نام سے ہوئی ملزم کو پکڑکر برآمد ہونے والا گوشت تلف کرکے سلاٹرایکٹ اور فوڈ اتھارٹی ایکٹ سیکشن 22کے تحت کاروائی کی گئی۔ فوڈاتھارٹی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ کر پٹرولنگ پولیس چوکی نور پور کے حوالے کردیا،مقدمہ درج صحت دشمن عناصرکے خلاف فیس بک ایپلی کیشن ٹال فری نمبر1223پر شکایات درج کروائیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button